نوشکی, جلسے میں نیشنل پارٹی کی ترقی مخالف و عوام دشمن سوچ سامنے آگئی حاجی جمعہ خان بادینی

ہماری زمین ہماری ملکیت ہے ، ہماری ماں ہے، بلوچ نے اپنی سر زمین کی حفاظت و دفاع کے لیے تاریخ ساز و بے دریغ قربانیاں دئیی, بلوچستان نیشنل پارٹی کلی بادینی کا بیان

بدھ 26 اپریل 2017 21:12

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کلی بادینی کے یونٹ سیکرٹری سمیع بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مجید بادینی، کونسلر میر امان اللہ بادینی ،کیپٹن عبدالمالک، ملک محمد حنیف بادینی، ملک نظام بادینی اورملک ادریس بادینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے جلسے میں نیشنل پارٹی کی ترقی مخالف و عوام دشمن سوچ سامنے آگئی۔

نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی جمعہ خان بادینی نے جوش خطابت میں بہت سی متنازعہ باتیں کیے جو اس کی اور اسکی پارٹی کی ترقی مخالف سوچ اور عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہے۔اور نوشکی کے عوام کو پتہ چل گیا کہ یہ پارٹی طبقاتی سیاست کرنے والی پارٹی ہے جو ایک مخصوص طبقے کے لیے سیاست کر رہی ہے۔ بی این پی اور اُس کے قائدین پر الزامات لگانے والوں کی پارٹی میں سب سے زیادہ نام نہاد سردار و نواب موجود ہے جو اپنی اجتماہی مفادات کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

موصوف نے جلسے میں کہا کہ میں نے ترقیاتی کاموں کو رکوایا ہے اور اگر مجھے اپنے نام پر زمینیں الاٹ کرنی ہو تو ڈی سی کو اپنے گھر بلا کر بھی کر واسکتا ہوں۔ موصو ف کوپتہ ہونا چاہیے کہ ہماری زمین ہماری ملکیت ہے ، ہماری ماں ہے، بلوچ نے اپنی سر زمین کی حفاظت و دفاع کے لیے تاریخ ساز و بے دریغ قربانیاں دئیے اور آج بھی دیں رہے ہیں۔ بی این پی تو پوری بلوچستان اور بلوچ سرزمین کی بات کرتی ہے نہ کہ موصوف کی طرح لوگوں کے جدی پشتی آبائی زمینوں کو طاقت اور بلیک میلنگ کے ذریعے قبضہ کرنے کی۔

حاجی صاحب اورایم پی اے نوشکی نے نوشکی ٹائون کے بیس کروڑ، کیڈٹ کالج، کلی قبول و زنگی ناوڑ روڈ سمیت نوشکی کے بہت سے کروڑوں کے ٹھیکے اپنے رشتہ داروں اور ٹھیکہ دار پارٹی کے ورکروںکو نواز کر کمیشن و کرپشن کا بازار گرم کیا۔ موصوف نیشنل پارٹی میں ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ کے ایم پی اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے نہیں تھکتا۔ اور ایم پی اے نوشکی مسلم لیگ نواز میں ہوتے ہوئے بھی اپنی حمایتوں کو اپنے والد کے پارٹی میں جانے کا کہتا ہے۔

نوشکی کے مختلف کلیوں میں پیسے دے کر پروگرام کروانے والے ایم پی اے کو نوشکی کے باشعور عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ موصوف واٹر سپلائی اسکیموں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہے پی سی ون کے مطابق 800 فٹ کے بور کو چار لوگوں میں تقسیم کرکے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ موصوف کی اپنی کلی میں ہفتے میں 2 دن پانی آتا ہے اور سول ڈسپنسری بند پڑا ہے جبکہ اسکولوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے۔

بادینی کے کسی بے روزگار نوجوان کو روزگار نہیں دے پایا اور کسانوںاور مالداروں کے لیے کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔ نوشکی کو پیرس و ماڈل سٹی بنانے والے ایم پی اے نے اپنے ایک چھوٹے سے کلی کو ماڈل نہیں بنا سکا پورا نوشکی دور کی بات ہے۔ ہم صوبائی محتسب، چیف جسٹس ہائی کورٹ و ڈی جی نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل پارٹی و ایم پی اے نوشکی کے کرپشن کا نوٹس لے کر فوری کاروائی کریں اور عوام کی داد رسی کرئی

متعلقہ عنوان :