لاہور: جناح ہسپتال میں نصب اکیلا ٹیوب ویل خراب ، پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث کئی آپریشن ملتوی

گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن ٹیوب ویل تاحال بحال نہیں ہو سکا،ہسپتال میں زیرعلاج کئی مریض اپنے گھروں میں منتقل ہو گئے

بدھ 26 اپریل 2017 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) جناح ہسپتال میں نصب اکیلا ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے پورے ہسپتال میں پانی غائب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریضوں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل کی بندش کو 24 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن ٹیوب ویل تاحال بحال نہیں ہو سکا جبکہ دوسری طرف ٹیوب ویل کی بندش سے جناح ہسپتال اہور میں پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج کئی مریض اپنے گھروں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اس صورت حال میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :