چیف ایگزیکٹو لیسکو کو توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا

لاہور ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو فیکٹری کی بجلی کا کنکشن بحال کرنے کا حکم دیا عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا

بدھ 26 اپریل 2017 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو واجد علی کاظمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب داخل کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیپر بورڈ کے وکیل بیرسٹر احمد پرویز نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو فیکٹری کی بجلی کا کنکشن بحال کرنے کا حکم دیا لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لہٰذا چیف ایگزیکٹو لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :