کراچی،رینجرز کی کارروائی ،دکان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

بدھ 26 اپریل 2017 20:48

کراچی،رینجرز کی کارروائی ،دکان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرکے دکان میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم کے شرپسند نے بدامنی پھیلانے کیلئے چھپایاتھا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 4 ایل ایم جی اور 2 ایس ایم جی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق اسلحے میں ایک پستول، 80 ایم ایس جی رائونڈ، 30 بورکی10 راو?نڈ،2 عدد30 بورمیگزین بھی شامل ہیں۔رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے رینجرزکا ساتھ دیں، دہشت گرد عناصر کی اطلاع رینجرزچوکی، مددگار واٹس ایپ یاہیلپ لائن پر دیں

متعلقہ عنوان :