دھوکہ دہی سے خاتون کے 18لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا معاملہ

سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضلعی عدالت نے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی

بدھ 26 اپریل 2017 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) دھوکہ دہی سے خاتون کے 18لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا معاملہ ، سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضلعی عدالت نے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف درج دھوکہ دہی کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران فاضل جج نے سابق صوبائی وزیر قانون کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضلعی عدالت نے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی۔ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف ساجدہ خاتون نے سال 2016 میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرایا ۔ مقدمہ میں خاتون نے مؤقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے انہیں موہڑا نور میں زمین دکھائی جو ان کی ملکیت نہیں تھی ، راجہ بشارت نے سال 1994 سے 1998 تک زمین کی 18لاکھ قیمت قسطوں میں وصول کی ، راجہ بشارت متعلقہ اراضی کے مالک نہیں تھے اور انہوں نے زمین دکھا کر سادہ لوح خاتون کے 18 لاکھ روپے ہڑپ کر لیے۔ عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی گئی۔