لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ سے درآمد کیا گیا خشک دودھ کسٹم حکام کے قبضہ سے چھڑوانے کی درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا

بدھ 26 اپریل 2017 20:05

لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ سے درآمد کیا گیا خشک دودھ کسٹم حکام کے قبضہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ سے درآمد کیا گیا خشک دودھ کسٹم حکام کے قبضہ سے چھڑوانے کی درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت میں درخواست گزارملک زاہد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے امریکہ سے منگوائے گئے خشک دودھ کے 9ہزار 3 سو 49 پیکٹ کسٹم نے غیر قانونی طور پر اپنے قبضہ میں رکھے ہوئے ہیں،عدالت کسٹم کو دودھ کے پیکٹ چھوڑنے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواستگزار نے دودھ کے پیکٹ اسمگل کر کے کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی بچانے کی کوشش کی ہے،درخواستگزار نے امریکہ سے منگوائے گئے دودھ کے پیکٹوں پر اپنی کمپنی کے لیبل لگائے ، سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ خشک دودھ سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہو نے کی وجہ سے ہائیکورٹ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔