پشاور،خیبرایجنسی کے اراکین قومی اسمبلی کی گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات ‘ عوامی مسائل سے تبادلہ خیال

بدھ 26 اپریل 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) خیبرایجنسی سے اراکین قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی اورناصرخان آفریدی اور سینیٹر مومن خان نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے الگ الگ ملاقات کی ، وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورگورنر کو ایجنسی کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

گورنرنے اس موقع پر ایجنسی کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔