Live Updates

پاناماکیس:چپ رہنےپر10ارب روپےکی پیشکش شہبازشریف کےقریبی نےکی۔عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اپریل 2017 19:08

پاناماکیس:چپ رہنےپر10ارب روپےکی پیشکش شہبازشریف کےقریبی نےکی۔عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26اپریل2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے  10 ارب روپے کی پیشکش کاجواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں چپ رہنے پرانہیں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے  10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس پرمسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کیاکہ عمران خان دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کانام ظاہرکریں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے ن لیگی حملوں کاجواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاناماکیس میں چپ رہنے پر10 ارب روپے کی پیشکش شہبازشریف کے قریبی شخص نے کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :