مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ سے مریضہ کی جان بچ گئی

ایک زندگی بچا کر پروگرام پر خرچ تمام سرمایہ کاری ہمیں واپس مل گئی ہے،شہبازشریف شہبازشریف کا ویژن اور رفتار غیر معمولی ، چین میں بھی ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی اصطلاح عام ہے،عمر سیف

بدھ 26 اپریل 2017 19:55

مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ سے مریضہ کی جان بچ گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران جنرل ہسپتال میں مریضہ کی جان بچانے کے حوالے سے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وائی فائی کی سہولت سے مریضہ کے شوہر نے فوری طو رپر خون کے حصول کے لئے رابطہ کیا اور خون کی بروقت فراہمی یقینی بنا کر مریضہ کی جان بچائی گئی، ایک زندگی کو بچا کرمفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس پر خرچ ہونے والی تمام سرمایہ کاری ہمیں واپس مل گئی ہے اوررقم کا یہ درست استعمال یقینا شہریوں کو فائدہ پہنچا رہاہے، بلاشبہ یہ ایک ایسا شاندار پروگرام ہے جس سے رابطوں میں مزید آسانیاں پید ا ہوںگی-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہی-چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی انتھک محنت ، غیر معمولی صلاحیتوں اورانتہائی تیزی سے کام کرنے کے انداز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں عوام کی سہولت کے لئے بے پناہ اقدامات کئے ہیں-وہ سوچتے ہیں، اقدامات کرتے ہیں اور نتائج حاصل کرنا جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج چین جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی شہبازشریف کی غیر معمولی رفتار سے منصوبے مکمل کرنے کو’’پنجاب سپیڈ‘‘ کہا جاتا ہی- انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے محکموں میں انفرادیت اورجدت لانے کے حوالے سے شہبازشریف نے مثالی اقدامات کئے ہیں- ڈینگی کے دوران روزانہ صبح 6.00بجے میٹنگز ہوتی رہی اور یہ مسلسل 62روز تک جاری رہیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کی انتھک محنت کے باعث پنجاب میں ڈینگی کا خاتمہ ہوا جبکہ سنگا پور جیسے ملک میں ڈینگی آج بھی موجودہی- شہبازشریف کے انسداد ڈینگی کے اقدامات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی-انہو ںنے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس پروگرام کی اہمیت کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ جنرل ہسپتال میں ایک مریضہ کے شوہر نے اس انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنی اہلیہ کی جان بچائی کیونکہ اس کے موبائل میں بیلنس نہیں تھا اور مریضہ کو خون کی ضرورت تھی جس پرمفت وائی فائی کے ذریعے اس نے واٹس ایپ کے ذریعے کال کی اور خون کا انتظام کیا۔مریضہ کے شوہر نے پراجیکٹ منیجر سجاد غنی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ا ور کہاکہ آپ کے اس ہاٹ سپاٹ کے باعث میری اہلیہ کی جان بچی ہے۔

متعلقہ عنوان :