باجوڑایجنسی ‘سوزوکی گاڑی اوورلوڈنگ کے باعث الٹ گئی‘ 12بچے زخمی‘ 2شدید زخمی بچے علاج کیلئے پشاور منتقل

بدھ 26 اپریل 2017 19:55

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) باجوڑایجنسی کے علاقہ نواگئی میں سوزوکی گاڑی اوورلوڈنگ کے باعث الٹ گئی ، 2بچے شدید ، 10بچے معمولی زخمی۔ 2شدید زخمی بچوں کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیاگیاہیں جبکہ معمولی زخمیوں کو نواگئی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے دوپہر باجوڑایجنسی کے علاقہ ناوگئی میں گورنمنٹ ہائی سکول ناوگئی کے طلباء سوزوکی گاڑی میں چھٹی کے بعد گھروں کو جارہے تھے کہ اوورلوڈنگ کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوبچے شدید زخمی ہوگئے جبکہ 10بچے معمولی زخمی ہوگئے۔

شدید زخمیوں کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیاگیاہیں جبکہ معمولی زخمیوں کو نواگئی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فار غ کیاگیاہیں۔ پولیٹیکل تحصیلدار ناوگئی کے مطابق واقعہ اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :