وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کاسابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کی وفات پر بیٹے غنی جھگڑا سے اظہار تعزیت

بدھ 26 اپریل 2017 19:55

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کاسابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کی وفات پر بیٹے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک منگل کی سہ پہر پشاور کے قریب موضع جھگڑا میں سابق صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کے گھر گئے اور انکی وفات پر انکے بیٹے غنی جھگڑا سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کے بھائی سلیم جھگڑا اور بہنوئی عثمان جھگڑا بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ صوبائی مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات میاں خلیق الرحمان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب اور پی ٹی آئی کے بعض دیگر رہنما بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ پرویز خٹک کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے ، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انکی سیاسی و قومی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :