فاٹا، مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ کی کابینہ تحلیل نئی تنظیم سازی 15مئی تک ہوگی

بدھ 26 اپریل 2017 19:45

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) فاٹا مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ کی موجودہ تمام کابینہ تحلیل، نئی تنظیم سازی 15مئی تک آرگنائزر نظام الدین کی سربراہی میں کی جائیگی، نئی تنظیم سازی پارٹی قیادت بالخصوص مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے مشورے سے کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وہ بروز بدھ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے دوران فاٹا کے کابینہ سے لیکر تحصیل لیول تک تمام کابینوں کے از سر نو رکن سازی کی جائیگی اور قابل ، خدمت کے جذبے سے سرشار جوانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :