نوازشریف اقتدار میں رہنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں،ملک بھر کی جمہوری قوتوں آصف زرداری کے موقف کی تائید کی کرتی ہیں،سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ

بدھ 26 اپریل 2017 19:32

نوازشریف اقتدار میں رہنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں،ملک بھر کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عمران خا ن اور نوازشریف کا ایجنڈا ایک ہے ، دونوں کو صرف اقتدار سے محبت ہے ، عمران خان نے دھرنادے کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں نوازشریف اقتدار میں رہنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں ، ملک بھر کی جمہوری قوتوں نے آصف علی زرداری کے موقف کی تائید کی ہے ، عوام مسلم لیگ ن کے غیر سنجیدہ روئیے پر حیران ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاری کردہ بیان کیا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکے بہتر یہ ہے کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں، وزیراعظم تو کیا یہاں تو وزراء بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کا موقف اصولی ہے ، جمہوری قوتیں آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں ، وزیروں کو سینٹ کو وقت دینا چاہیے تاکہ حکومت کا موقف معلوم ہوسکے ،حکومت سینٹ اور قومی اسمبلی کو اہمیت دے ،حکومت جمہوری اقدار کے منافی کوئی قدم نہ اٹھائے ۔