پنجاب کا ہر بچہ سکول جائیگا،تعلیمی درسگاہوں کو ترقی دیکر’’ ایچی سن ‘‘بنایا جا ئیگا ،پسماندہ علاقوں کے سکولوں کو سہولیات کی فراہمی سے عظیم درسگاہیں بنائیں گے جس سے علم کا نور طرف پھیلے گا،، حکومتی اقدامات سے بچوں کے ہاتھوں میں اوزار کی بجائے کتاب تھمادی گئی ہے جس سے ان کا معاشی مستقبل محفوظ ہوگا

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی مختلف سکول اچانک دورہ اور حکام سے گفتگو

بدھ 26 اپریل 2017 19:32

پنجاب کا ہر بچہ سکول جائیگا،تعلیمی درسگاہوں کو ترقی دیکر’’ ایچی سن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ سکول جائیگا،تعلیمی درسگاہوں کو ترقی دے کر’’ ایچی سن ‘‘بنایا جا ئیگا تا کہ بے وسیلہ بچے کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے اپنی تقدیر بنا سکیں،پسماندہ علاقوں کے سکولوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی سے عظیم درسگاہیں بنائیں گے تا کہ ہر طرف علم کا نور پھیلے، سکول اساتذہ کے وفد سے غیر رسمی ملاقات کے دوران پے سکیل کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کروائی۔

وہ بروز بدھ نارووال کے سرکاری سکولوں کے اچانک دورہ پر حکام سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ ایم بی گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول امین کالونی کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات سمیت مختلف تعلیمی سہولیات کا بغورجائزہ لیا ۔

اپنے دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے جسمانی تشدد کی شکایت پرگورنمنٹ بوائز پرائمری سکول امین کالونی کے ایک ٹیچرکی فوری معطلی کا حکم دیا اورسکول کی چار دیواری گرانے کے مرتکب ہمسائے کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کے علاوہ چاردیواری کی تعمیر کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے سکول ایجوکیشن تک بے وسیلہ بچوں کی رسائی ممکن ہوئی ہے اوربچوں کے ہاتھوں میں اوزار کی بجائے کتاب تھمادی گئی ہے جس سے ان کا معاشی مستقبل محفوظ ہوا ہے۔