Live Updates

عمران خان کے 4 سال میں لگائے گئے الزامات کو اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کر دیا ‘ اب اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے ‘ صرف ایک شخص جس کا نام نواز شریف ہے اس کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ‘ کون سا شخص ہے جو عمران خان کو 10 ارب روپے دے گا ‘ عمران خان نے قومی ترانے کی توہین کی بھی کوشش کی ‘ وہ دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے ‘ مریم نواز بھی عمران خان کے حواس پر سوار ہیں،حکومت اصلاحات کے ذریعے قومی اداروں کو مستحکم کر رہی ہے ‘ 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو تالے لگا دئیے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

بدھ 26 اپریل 2017 19:26

عمران خان کے 4 سال میں لگائے گئے الزامات کو اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کر دیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے 4 سال میں لگائے گئے الزامات کو اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کر دیا ‘ اب اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے ‘ صرف ایک شخص جس کا نام نواز شریف ہے اس کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ‘ کون سا شخص ہے جو عمران خان کو 10 ارب روپے دے گا ‘ عمران خان نے قومی ترانے کی توہین کی بھی کوشش کی ‘ وہ دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے ‘ مریم نواز بھی عمران خان کے حواس پر سوار ہیں۔

وہ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گالی اور الزامات کی سیاست متعارف کروائی ہے۔ لوگوں کی عزت اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست ان کا وطیرہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک اور خلاف آئے تو شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے۔

اب سوشل میڈیا پرعدلیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ عوام نے ووٹ اور اعتماد کا اظہار کر کے محمد نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اصلاحات کے ذریعے قومی اداروں کو مستحکم کر رہی ہے ‘ 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو تالا لگا دئیے۔ عمران خان تاثر دیتے ہیں کہ اداروں کو دبائو میں لا کر اپنی مرضی کے فیصلے کے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جو بولتے ہیں ہمارے حق میں جاتا ہے تو پھر منہ بند کرانے کی پیشکش کیسی ۔ عمران خان 10 ارب کی پیشکش کرنے والے کی تفصیل بتا دیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کیس کے دوران 10 ارب کی پیشکش والی بات کیوں نہیں کی۔ ان کا 10 ارب کی پیشکش کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ عمران خان کے پاس کیچڑ کی بالٹی ہے جہاں بھی جاتے ہیں کیچڑ پھینکتے ہیں۔

ان سے پوچھا جائے کہ میاں نواز شریف ہی ان کا ہدف کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے تمام الزامات کو عدالت عظمیٰ مسترد کر چکی ہے۔ انوسٹی گیشن کمیٹی کے ہر سوال کا شریف خاندان جواب دے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کا 2 قومی ترانے والا بیان انتہائی افسوس ناک ہے۔ عمران خان تو مریم نواز کے نام سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ حکومت کے ساڑھے 3 سال میں ایک پائی کی بھی کرپشن سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں حکومت نے ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فندنگ کیس میں عمران خان اور ان کے وکلاء پیش کیوں نہیں ہوتے۔ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان گمراہ کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم نے ملک کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات