نواز شریف مستعفی ہوجائیں اب اینٹی بائیوٹک فارمولے کام نہیں آئینگے، ثروت اعجاز قادری

عدالتی فیصلے نے نواز خاندان پر کرپشن وزیر اعظم کے امین وصادق ہونے پر سوال اٹھادیئے ہیں،سپریم کورٹ کے بینچ کا فیصلہ سخت ہونا چاہیے تھا موجودہ فیصلے کو بھی تسلیم کرتے ہیں ،مظلوم غریبوں ، مزدوروں ،کسانوں کا استحصال کرنے والے حالات کا فائدہ اٹھا کر شرفا بننے کی کوشش کررہے ہیں ،سرمایہ دارانہ ،جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام نے غریبوں کے حقوق غصب کئے ہیں ،مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل کو تباہ کرکے انہیں غلامی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ،وفاقی وصوبائی حکومتوں کا آئینی وجمہوری ،اخلاقی وسماجی فرض ہے کہ غریبوں کے بچوں کو تعلیم اوروظیفہ فراہم کریں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بدھ 26 اپریل 2017 19:20

نواز شریف مستعفی ہوجائیں اب اینٹی بائیوٹک فارمولے کام نہیں آئینگے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوجائیں اب اینٹی بائیوٹک فارمولے کام نہیں آئینگے،عدالتی فیصلے نے نواز خاندان پر کرپشن وزیر اعظم کے امین وصادق ہونے پر سوال اٹھادیئے ہیں،آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،سپریم کورٹ کے ججوں کا فیصلہ سخت ہونا چاہیے تھا موجودہ فیصلے کو بھی تسلیم کرتے ہیں ،عدالتی فیصلوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ،مظلوم غریب عوام ، مزدوروں ،کسانوں کا استحصال کرنے والے حالات کا فائدہ اٹھا کر شرفا بننے کی کوشش کررہے ہیں ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں ،سرمایہ دارانہ ،جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام نے غریبوں کے حقوق غصب کئے ہیں ،غریبوں کے بچوں کو تعلیم کی بجائے دوقت کی روٹی کے عیوض 16گھنٹے مزدوری کرائی جاتی ہے ،مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل کو تباہ کرکے انہیں غلامی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ،عوام کے حقوق کا استحصال کرنیوالوں نے روٹی کے بدلے بھوک اور کپڑے کی جگہ کفن دیئے ہیں ،وفاقی وصوبائی حکومتوں کا آئینی وجمہوری ،اخلاقی وسماجی فرض ہے کہ غریبوں کے بچوں کو تعلیم اوروظیفہ فراہم کریں ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی، کرپشن اور انتشار کے اصل ذمہ دار نام نہاد جمہوری حکمران ہیں، پاک فوج اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے جس طرح فوجی عدالتوں نیدہشتگردوں کے خلاف کام شروع کیا ہے اسی طرز پر ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کی جائیں،انہوں نے کہا کہکرپشن کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آگیا ہے، ملک 75ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ حکمرانوں کے 375ارب ڈالر لندن، امریکہ اور دبئی کے بینکوں میں پڑے ہیں، کرپشن کے ذریعے باہر منتقل کی گئی 375ارب ڈالر کی رقم واپس لاکر ملکی معیشت مضبوط کی جاسکتی ہے۔