وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا دی

انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا،رپورٹ کی سفارشات پر کمیٹی کے تمام ممبران کا اتفاق رائے ہے،ترجمان وزارت داخلہ

بدھ 26 اپریل 2017 19:20

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا دی،انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا،رپورٹ کی سفارشات پر کمیٹی کے تمام ممبران کا اتفاق رائے ہے۔سرکار ی اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کمیٹی کی سفارشات متفقہ ہیں،تمام ممبران نے اتفاق رائے سے سفارشات تیا ر کی ہیں،یہ رپورٹ ساڑھے چھ ماہ میں مکمل کی گئی،اس دوران چھ بار کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔اس کمیٹی کے بعد اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں سب کمیٹی بنائی گئی،جس کے 16 اجلاس ہوئے، جس میں سیکیورٹی سے متعلق خبر افشاں کرنے کے شواہد اور دیگر مواد سمیت تمام ریکارڈ کی سکروٹنی کی گئی۔جسٹس (ر) عامررضا خان کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہرشہباز،محتسب پنجاب نجم سعید،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور عثمان انور اور ایم آئی،آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔…(خ م+آچ)