احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کردیا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

بدھ 26 اپریل 2017 19:20

احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہماری طاقت ہیں وہ کبھی ایسے عزائم کا شکار نہیں بنیں گے۔ واضح رہے کہ احسان اللہ احسان نے حال ہی میں مادروطن کی سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا تھا اور آئی ایس پی آر نے بدھ کو اس کا اعترافی بیان جاری کیا جس میں اس نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم ایجنڈے کو حاصل کرنے کیلئے دشمن قوتوں کے عزائم کو بے نقاب کیا۔

متعلقہ عنوان :