ٹی وی اشتہار میں پاکستان کی جھلک ہونے پر ہندو انتہا پسندوں نے سیٹ توڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 18:18

جے پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : ٹی وی اشتہار میں پاکستان کی جھلک ہونے پر ہندو انتہا پسندوں نے ٹی وی اشتہار کا سیٹ ہی توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کی ایک پروڈکشن کمپنی نے جے پور میں چاندنی چوک پر اپنے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے سیٹ تیار لگوایا تھا۔ اس اشتہار میں پاکستان کے علاقوں کی کچھ جھلکیاں بھی پیش کی جانی تھیں۔

جس کے لیے اردو زبان میں سائن بورڈز تیار کیے گئے اور ان پر ’ویلکم ٹو لاہور‘، ’کراچی چائے والا‘ اور ’لاہور کی مٹھائی‘ تحریر کیا گیا۔ ان سائن بورڈز کا لگنا تھا کہ انتہا پسند تنظیم درویر بچاؤ سمیتی نامی پارٹی کے کارکن اس سیٹ پر ٹوٹ پڑے اور تمام بینرز کو اتار پبھینکا۔ مشتعل کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کیے جانے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہنا تھا کہ پروڈکشن کمپنی کو اشتہار کی شوٹنگ کی اجازت دی گئی تھی لیکن مظاہرین کو اس بات کا علم ہوتے ہی اشتہار کی شوٹنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پروڈکشن کمپنی کا عملہ سیٹ چھوڑ کر چلا گیا اور کہا کہ آئندہ اس شہر میں شوٹنگ نہیں کریں گے۔پولیس نے بتایاکہ انتہا پسندتنظیم کے مشتعل کارکنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پروڈکشن ٹیم نے ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔ پروڈکشن ٹیم کو اجازت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مذہبی جذبات کو مجروح کریں۔۔اس تنظیم کا دعویٰ کیا کہ وہ 40 مقامی مندروں کے تحفط کے لیے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :