وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف 29اپریل کو اوکاڑہ کا دورہ کریں گے

بدھ 26 اپریل 2017 19:14

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف 29اپریل کو اوکاڑہ کا دورہ کریں گے
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف 29اپریل کو اوکاڑہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ شیر گڑھ قصبہ میں گندم کی فصل کی کٹائی کا افتتاح کریں گے بعد ازاں اوکاڑہ اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر ان سے اوکاڑہ میں انڈسٹریل زون کے قیام اور اوکاڑہ کو سی پیک کے تحت بننے والی موٹر وے سے منسلک کرنے کے مطالبات کئے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے 35کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :