5 سو روہے ماہانہ سے 55 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والا بھارتی نوجوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اپریل 2017 18:09

5 سو روہے ماہانہ سے 55 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والا بھارتی نوجوان
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2017ء) : 5 سو روپے ماہانہ سے 55 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے بھارتی شخص دیو دیوی کی کہانی نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مبذول کرکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اس سفر کی کہانی سناتے ہوئے دیو نے بتایا کہ میرے بچپن سے ہی میرے والد پولیو کا شکار تھے۔ لہٰذا عمر کے پہلے حصے سے ہی میری زندگی کافی مشقت طلب تھی۔ دیو نے بتایا کہ والد کی کم آمدن کی وجہ سے مجھے دسویں جماعت میں ہی اندازہ ہو گیا کہ مجھے اپنی اسکول کی فیس اور دیگر اخراجات کا بوجھ خود اٹھانا ہو گا۔

اخراجات کا بوجھ اُٹھانے کے لیے دیو نے ویٹر، کورئیر بوائے اور چیس کوچ کی حیثیت سے کام شروع کر دیا۔ 5 سال تک دیو کالج جانے سے قاصر رہا اور کام میں مصروف رہا۔ دیو نے بتایا کہ علم کے حصول کی چاہ نے اسے مجبور کیا اور CAT کا امتحان پاس کرنے کی تین کوششیں ناکام ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بالآخر 2014ء میں امتحان میں کامیابی حاصل ہوئی۔ دیو نے بتایا کہ والد کے قرضوں کی وجہ سے انہیں اپنا فلیٹ بھی فروخت کرنا پڑا اور تب ہی دیو نے ہفتے کے ساتوں دن اپنی پرواہ کیے بغیر کام شروع کر دیا۔

ستمبر 2015ء میں ایک شاگرد کے والد سے گفتگو کے دوران انہوں نے دیو کو دوبارہ پڑھنے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے دیو نے محنت کی اور ٹیسٹ پاس کر کے داخلے کے قابل ہو گیا۔دیو کے پاس داخلے کی فیس تک نہ تھی لیکن  خوش قسمتی سے ایک سپانسر نے دیو کی فیس کی پہلی قسط دی اور بنک نے دیو کو 10 لاکھ روپے کا قرضہ دے دیا۔ دیو کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سال اس کی زندگی کے بہترین سال تھے۔

اس نے اپنی بچائی ہوئی اڑھائی لاکھ روپے کی رقم سے اپنے اہل خانہ کا خیال رکھا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کئی مقابلوں میں حصہ لے کر جیتنے پر کیش انعامات بھی حاصل کیے۔ دیو کا کہنا تھا کہ اپنی کہانی بتانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ وہ لوگ جو زندگی میں ہمت ہار جاتے ہیں انہیں چاہئیے کہ اٹھیں اور لگاتار محنت کریں تاکہ اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکیں۔

متعلقہ عنوان :