دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے 28مردوخواتین کی گیمز کے کیمپس لگا دیئے

بدھ 26 اپریل 2017 19:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے 28مردوخواتین کی گیمز کے کیمپس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میںلگاد یئے گئے ہیں ، جس میںپنجاب کے تمام اضلاع سے کھلاڑی شریک ہوئے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کوچز کو کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال، پنجاب سٹیڈیم ، سوئمنگ پول ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور ٹینس کورٹ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو صبح وشام کے دو سیشن میں ٹریننگ کروائی ہے ،کیمپس میں کھلاڑیوں کو گیمز کے ساتھ فزیکل فٹنس کیلئے ایکسرسائز بھی کروائی گئی ، جمنیزیم ہال میں جوڈو ، کراٹے ، تائیکوانڈو، ریسلنگ میٹ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس اور ووشو کے کیمپس لگائے گئے جبکہ پنجاب سٹیڈیم میں والی بال اور فٹ بال کے پریکٹس سیشن ہوئے ہیں ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی ، واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹکس ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں باکسنگ ، نیٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے کیمپس اولڈ ہیلے کالج پنجاب یونیورسٹی میں شروع ہوگئے ہیں ، سپورٹس بور ڈ پنجاب کے سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر سوئمنگ کے پریکٹس سیشن ہوئے ہیں ، مردوخواتین کی 28گیمز کے تمام کیمپس میں صبح وشام کے دوسیشن میں پریکٹس اورٹریننگ کروائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :