بچوں کو پولیو سے بچانا اور اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنا ہمارا مشن ہے، وفاقی حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے حوالے سے وسائل اور ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 اپریل 2017 18:58

بچوں کو پولیو سے بچانا اور اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان میں پولیو وبائی صورت اختیار کر چکا تھا اور سینکڑوں بچے اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے تھے، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک انقلابی پروگرام کا اعلان کیا جس کے تحت اس سلسلے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت ہٹایا گیا اور آج پاکستان کی کوششوں کو اقوام عالم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، بچوں کو پولیو سے بچانا اور اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنا ہمارا مشن ہے۔

وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ بدھ کو ایک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ محمد ایوب شیخ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ، پولیو پروگرام کے قومی کوارڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر ، پاک فوج کے نمائندے اور پولیو پروگرام کے بین الاقوامی شرکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر قومی صحت نے 2016-17 کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال اب تک دو کیسسز کے مقابلے میں اس وقت تک پچھلے سال گیارہ کیس رونما ہوئے تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کیلئے سائنسی بنیادوں پر ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں کامیابی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مزید بہتربنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر قومی صحت نے کہا کہ وہ تمام صوبوں کا دورہ کریں گی تاکہ حفاظتی جات کے پروگرام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر مشترکہ غور کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے حوالے سے وسائل اور ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر عمل درآمد میں تیزی لا ئی جائے۔

متعلقہ عنوان :