چکوال، تیز رفتاری سے مزدہ گاڑی چلانے والا شخص کلر کہار پولیس نے گرفتار کر لیا

بدھ 26 اپریل 2017 18:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) تیز رفتاری سے مزدہ گاڑی چلانے والا شخص کلر کہار پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر ٹریفک سٹاف طارق محمد نے استغاثہ دیا کہ مزدہ نمبریLES.3728جس کو ڈرائیور شبیر ولد نذیر سکنہ بھون نہایت تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطر ہ میں ڈالا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر غلام عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

متعلقہ عنوان :