نیب لاہور نے حاضر سروس ایچ ایچ او کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا

ساہیوال میں تعینات ملزم محمد اسماعیل کو احتساب عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لئے 7روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

بدھ 26 اپریل 2017 18:44

نیب لاہور نے حاضر سروس ایچ ایچ او کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے محکمہ پولیس میں حاضر سروس سٹیشن ہائوس آفیسر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا ، احتساب عدالت نے مزید تفتیش کے لئے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ایس ایچ او محمد اسماعیل اس وقت ساہیوال میں تعینات تھا جبکہ نیب لاہور کے پاس ملزم کے خلاف کرپشن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔

ملزم نے دوران سروس ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کے اثاثے بنائے ۔

(جاری ہے)

ملزم کے اثاثہ جات کی تفصیل کے مطابق زرعی زمینیں،مختلف گاڑیاں، بنگلہ جات کے علاوہ کئی سوسائٹیوں میں پلاٹس وغیرہ شامل ہیں جنکی مالیت کروڑوں روپے ہے،اسکے علاوہ مختلف بینک اکائونٹس میں لاکھوں روپے موجود پائے گئے۔ نیب لاہور کو ملزم کے خلاف 2016ء میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر شکائت موصول ہوئی جس پر ستمبر 2016ء میں انکوائری شروع ہوئی جو فروری 2017ء میں انویسٹی گیشن کے درجہ پر اپ گریڈ ہوئی ۔ نیب لاہور نے موجود شواہد کی روشنی میں ملزم کی اوکاڑہ سے گرفتاری عمل میں لائی اور ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے مزید تفتیش کے لئے ملزم کا 7 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :