چیئرمین سینیٹ کا سپریم کورٹ کی جانب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کے بل 2016 سے متعلق استفسار کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس

سینیٹ سیکرٹریٹ کو سپریم کورٹ کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت

بدھ 26 اپریل 2017 18:44

چیئرمین سینیٹ کا سپریم کورٹ کی جانب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کے بل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران گھریلو ملازمین کے حقوق کے بل 2016 سے متعلق استفسار کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

گھریلو ملازمین کے حقوق کا یہ بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر سینیٹرعثمان سیف اللہ خان نے متعارف کرایا تھا اور قواعدو ضوابط کے مطابق بل کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سمند رپار پاکستانیزو انسانی وسائل کی ترقی کو بھیجا گیا ۔

قائمہ کمیٹی نے بل کا تفصیل سے جائزہ لیااور 11 فروری 2016 کو متفقہ طو ر پر بل کو منظور کرتے ہوئے 7 مارچ2016 کو اس حوالے سے رپورٹ سینیٹ اجلاس میں پیش کر دی ۔ ایوان بالاء نی9 مارچ2016 کو یہ بل قومی اسمبلی کو بھیج دیا ۔ جہاں قومی اسمبلی کے ایک رکن نے بل کو زیر غور لانے کیلئے نوٹس بھی دیا۔ رجسٹرار کے ذریعے اس بل کی موجودہ حقیقی صورتحال کے متعلق معزز عدالت کو آگاہ کر دیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :