Live Updates

عمران خان نےوزیراعظم پر10ارب روپےکی آفرکاجھوٹادعویٰ کیا،مریم اورنگزیب

عمران خان میں جرات ہے توآفرکرنیوالے کانام بھی بتائیں،پی ٹی آئی اب عدلیہ پردباؤڈالناچاہتی،عدلیہ کومتنازع بنانے کیلئے سوشل میڈیاپربھی مہم چلائی جارہی ہے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اپریل 2017 17:39

عمران خان نےوزیراعظم پر10ارب روپےکی آفرکاجھوٹادعویٰ کیا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26اپریل2017ء) : وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے وزیراعظم پر10ارب روپے کی آفرکاجھوٹادعویٰ کیاہے،عمران خان میں تھوڑی سی بھی جرات ہے توپیشکش کرنے والے کانام بھی بتائیں،پی ٹی آئی اب عدلیہ پردباؤڈالناچاہتی ،عدلیہ کومتنازع بنانے کیلئے سوشل میڈیاپربھی مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کابولاگیاہرلفظ توہمارے فائدے میں ہے۔پھر خان صاحب آپ کامنہ بندکرنے کیلئے آپ کوکون پیسے دے گا؟عمران خان خودہی اپنی قیمت لگارہے اور خود ہی نیلام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن 2013ء میں دھاندلی کاالزام لگایالیکن وہ بھول گئے چندسیٹیں پی ٹی آئی نے بھی جیتی تھیں۔

(جاری ہے)

عمران خان پہلے توہین کرتے ہیں اور پھرالیکشن کمیشن میں معافی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کاانتظارکرتے رہے۔تحریک انصاف نے اداروں اور سیاسی شخصیات کوگالم گلوچ کی سیاست شروع کی۔مریم نے کہا کہ پی ٹی آئی اب عدلیہ پردباؤڈالناچاہتی ہے اور عدلیہ کومتنازع بناناچاہتے ہیں۔پی ٹی آئی دوججز کی تعریفیں جبکہ باقی کیخلاف تحریک چلارہے ہیں۔عدلیہ کومتنازع بنانے کیلئے سوشل میڈیاپربھی مہم چلائی جارہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات