آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ڈینیلو اریکو کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً انسداد دہشت گردی اور تربیت کے شعبوں میں فوجی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 26 اپریل 2017 18:44

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ڈینیلو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ڈینیلو اریکو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً انسداد دہشت گردی اور تربیت کے شعبوں میں فوجی تعلقات بڑھانے کے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جی ایچ کیوپہنچے تو انھیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ‘مہمان شخصیت نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

قبل ازیں اٹلی کے وفد کو پاک فوج کے آپریشنل اور تربیتی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔مہمان شخصیت نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن درالفساد اور کامیابیوں کو تسلیم کیا اور سراہا ۔