ڈان لیکس رپورٹ وزیر اعظم کو موصول

وزیر اعظم کی وزیر داخلہ کو تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت،چوہدری نثار کی آرمی چیف کل ملاقات متوقع

بدھ 26 اپریل 2017 18:08

ڈان لیکس رپورٹ وزیر اعظم کو موصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے نیوز لیکس کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے جبکہ نیوز لیکس کے حوالے سے وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ، امکان ہے وزیر داخلہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کرینگے اور انہیں رپورٹ کے مندرجات سے آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پہنچا دی گئی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اہم ٹاسک بھی دیا ہے کہ وہ اس رپورٹ کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں

متعلقہ عنوان :