دکان کے باہر’’گونوازگو‘‘ کا نعرہ درج کرنیوالا تاجر گرفتار،مقدمہ درج

تحریک انصاف کے کارکنوں کا شدید احتجاج ،دکان کے باہر گونوازگو کے نعرے ، دکاندار کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

بدھ 26 اپریل 2017 18:01

دکان کے باہر’’گونوازگو‘‘ کا نعرہ درج کرنیوالا تاجر گرفتار،مقدمہ ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) دکان کے بورڈ پر ’’گو نواز گو’’کا نعرہ درج کرنیوالے تاجر کوگرفتارکرلیاگیا، مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ’گونوازگو‘ کا نعرہ لگایا جاتا ہے مگر یہی نعرہ ایک دکاندار نے اپنی دکان کے بورڈ پر درج کیا تو پنجاب پولیس حرکت میں آگئی اور بے چارے دکاندار عباس حسین کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ علاقہ مہر شاہ والی کے اڈا پر پیش آیا ۔

(جاری ہے)

کمرمشانی پولیس نے ملک کے منتخب وزیراعظم کیخلاف اسی نعرے کو بنیاد بنا کر عباس حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی کے کارکنان خبر سنتے ہی دکان کے باہر جمع ہوگئے اور گونواز گو کے فلک شگاف نعرے لگائے اور شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اگر دکاندار کو فوری رہا نہ کیا گیا تو شدید ردعمل کاسامنا کرنا پڑے گا ۔تاہم آخری اطلاعات آنے تک دکاندار کو پولیس نے رہا نہیں کیا تھا

متعلقہ عنوان :