’’حکومت شیخ رشید کے سگار سے بھی خوفزدہ ہوگئی‘‘

آپ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑ گئی شیخ رشید کا پی اے سی کے اجلاس احتجاج

بدھ 26 اپریل 2017 18:01

’’حکومت شیخ رشید کے سگار سے بھی خوفزدہ ہوگئی‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) ’’حکومت شیخ رشید کے سگار سے بھی خوفزدہ ہوگئی‘‘ پی اے سی کے اجلاس میں سگار پینے پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید کے سگار بارے چوہدری تنویر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر بھی پابندی لگائی جائے اور پابندی لگا کر شیخ رشید کی صحت خراب ہونے سے بچائی جائے۔جس پرشیخ رشید نے بطور احتجاج سوال کیا کہ آپ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں دوا اور انجکشن سب کچھ جعلی ہے اور سگار اس سے زیادہ خطرناک تو نہیں۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے حکومت میرے سگار سے بھی خوفزدہ ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :