کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

بدھ 26 اپریل 2017 17:52

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے زرعی سائنسدانوںاور محققین پر زوردیا ہے کہ وہ غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلیٰ معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نجی اور سرکاری شعبہ نے مل کر کپاس کی پیداواربہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں۔ ًکسان کو کپاس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ زراعت میںجدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگریز ہوچکا ہے اورحکومت پنجاب اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :