ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کی سیلز کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں اپنا کاروباری ساتھی سمجھتے ہیں اور ان کے ساتھ مل جل کر قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے، قائم مقائم چیف ایگزیکٹو آفیسرپی آئی اے نیئر حیات

بدھ 26 اپریل 2017 17:52

ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کی سیلز کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پی آئی اے کے قائم مقائم چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹس پی آئی اے کی سیلز کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں اپنا کاروباری ساتھی سمجھتے ہیں اور ان کے ساتھ مل جل کر قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے قائم مقائم چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے لاہور کے ٹریول ایجنٹس کے ساتھ میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ٹریول ایجنٹس کو اپنا اہم کاروباری ساتھی سمجھتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل جل کر قومی ایئر لائن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یورپ، برطانیہ اور امریکہ۔

(جاری ہے)

کینیڈا کیلئے سیلز میں اضافے پر زور دیتے ہوئے پی آئی اے کی جانب سے ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریول ایجنٹس کی بہتری کیلئے پی آئی اے کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جو کہ ان کیلئے مفید ہو گا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے پی آئی اے لاہور سیلز ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے تا کہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ میٹنگ میں قائم مقام چیف کمرشل آفیسر طاہر نیاز، ڈسٹرکٹ مینیجر لاہور اسد اللہ غوری اور پی آئی اے لاہور کی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :