سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت

بدھ 26 اپریل 2017 17:47

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی سنگین جرائم میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے اقدامات دہشت گردی کے خلاف حکومت اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیان میں دونوں رہنمائوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی جبکہ اس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :