پنجاب میں میٹروبس منصوبوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے میدان میں نئے کلچر کی بنیادرکھی جا رہی ہے‘آزاد علی تبسم

بدھ 26 اپریل 2017 17:27

پنجاب میں میٹروبس منصوبوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے میدان میں نئے کلچر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹروبس منصوبوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے میدان میں نئے کلچر کی بنیادرکھی جا رہی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا منصوبہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایک شاندار اور انقلابی منصوبہ ہے جس سے عام آدمی کو تیز رفتار، باکفایت،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولتیں میسر آئیں گی-اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترقی کی نئی سوچ اور شفافیت کا ایک ایسا شاندارکلچر فروغ پا رہا ہے جس کے تحت شفافیت اور اعلیٰ معیار کے مطابق میگا پراجیکٹس مکمل ہورہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹھوس اقدامات کے باعث کرپشن میں واضح کمی آئی ہے اور کرپشن میں کمی کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد سے ملک کو کسی دور میں بھی معیاری،سستی اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ نظام میسر نہیں آ سکا تاہم میٹر و بس کے منصوبے سے شہریوںکو عالمی معیار کا ماس ٹرانزٹ سسٹم تاریخ میں پہلی بارحاصل ہو رہا ہے جس کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ اپنے دفاتر اور منزلوں پر بروقت پہنچ سکیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کی تکمیل سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی-شہری اورمختلف شعبوں میں کام کرنے والے لوگ آسانی سے بروقت ا پنی منزلوں پر پہنچ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :