ْانسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کا چالان منظور کرلیا

بدھ 26 اپریل 2017 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منتقل کردیا ہے ۔بدھ کو انسداد دہشتگردی کی منت عدالت میں ایس ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش چالان کے مطابق ایس ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی منصوبہ بندی کالعدم تحریک طالبان کے افغانستان میں ہونے والے ایک اجلاس میں کی گئی بعد میں چوہدری اسلم کے قافلے پر 2013 میں حملہ کیا گیا۔چالان میں مزید بتایا گیا کہ خود کش حملہ آور نعیم افغانستان میں رہا جس نے بعد میں چوہدری اسلم کے قافلے پر حملہ کیا۔خودکش حملہ آور کی شناخت بعد میں نادرا کے ذریعہ کی گئی۔

چالان کے مطابق کالعدم تنظیم کے ظفر سائیں سمیت 3 کارندے گرفتار ہیں۔بعد ازاں عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت منتقل کیا۔عدالت نے مقدمہ میں مفرور کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ سمیت تمام ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :