سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس کے دوملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی

بدھ 26 اپریل 2017 17:24

سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس کے دوملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس کے دوملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ سے زائد رقم کی فراڈ کرنے کے ریفرنس میں نامزدملزمان عقیل احمد اور منیر احمد کی جانب سے عبوری ضمانتوں میں توسیع کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت میں ملزمان کے وکلا نے درخواست کے حق میں جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دئے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین سننے کے بعد ملزمان عقیل احمد اور منیر احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان پر ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ سے زائد کا فراڈ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :