جے جے وی ایل کرپشن کیس،بشارت مرزا اور اقبال زیڈ احمد کی عبوری ضمانت میں 16مئی تک توسیع کردی گردی گئی

بدھ 26 اپریل 2017 17:24

جے جے وی ایل کرپشن کیس،بشارت مرزا اور اقبال زیڈ احمد کی عبوری ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے جے جے وی ایل کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم کے ساتھ شریک ملزمان بشارت مرزا اور اقبال زیڈ احمد کی عبوری ضمانت میں 16مئی تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے ساتھ شریک ملزمان اقبال زیڈ احمد اور بشارت مرزا کی ضمانتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں نیب کے پراسیکوٹر پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے پراسیکوٹر کی عدم حاضری کے باعث دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں 17 ارب روپے کی کرپشن کرنے سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہے جبکہ مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم سمیت تمام شریک ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں۔

متعلقہ عنوان :