سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری اور اضافی بلنگ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

بدھ 26 اپریل 2017 17:13

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری اور اضافی بلنگ کے حوالے سے دائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری اور اضافی بلنگ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں کے الیکٹرک کی نجکاری اور اضافی بلنگ وصول کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار کی درخواست قابل سماعت نہیں اسے خارج کیا جائے جبکہ اضافی بلنگ سے متعلق کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ کونسل نے کہا ہے کہ نیپرا سے رجوعکیا جائے۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہے اسے خارج کیا جائے۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ وہ علیل ہیں ۔عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ،جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے درخواست میں کے الیکٹرک کیخلاف 62 ارب روپے اضافی بل وصول کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے۔