گٹکا پابندی عملدرآمد کیس ،سندھ ہائی یکورٹ نے درخواست گذار کو جواب الجواب داخل کرانے کیلئے 23مئی تک مہلت دیدی

بدھ 26 اپریل 2017 17:12

گٹکا پابندی عملدرآمد کیس ،سندھ ہائی یکورٹ نے درخواست گذار کو جواب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکے کی پابندی پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت پر درخواست گذار کو جواب الجواب داخل کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23مئی تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سندھ بھر میں گٹکے کی پابندی پر عمل در آمد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیاجس میں بتایا گیا کہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ ،بے نظیر آباد سمیت دیگر شہروں میں گٹکے کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے گٹکوں سے متعلق37 کیسز نمٹائے جبکہ گٹکا بنانے والوں کیخلاف ایف آئی آر بھی کاٹی گئی اور انہیں جیل میں بھی ڈالا گیا ہے ۔سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں گٹکا بنانے والے کارخانوں پر بھی کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔

عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گٹکے کی فروخت جاری ہے ۔ گٹکے سے شہری کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے جواب الجواب داخل کرانے کی مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :