ارب کی پیشکش کا الزام مسترد،برساتی سیاسی مینڈکوںکی سیاست 2018ء الیکشن میں ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی‘پرویز ملک

بدھ 26 اپریل 2017 17:12

ارب کی پیشکش کا الزام مسترد،برساتی سیاسی مینڈکوںکی سیاست 2018ء الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے عمران خان کو ن لیگ کی طرف سی10ارب کی پیشکش کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزام خان کی طرف سے ایک اور الزام اور جھوٹ کا پلندہ ہے، ملکی ترقی کے دشمن اور انتشار پھیلانے والوں نے پہلے بھی عوام کی ترقی کے اس سفر کو روکنے کی کوشش کی کامیاب نہیں ہوئی،اب پھر ملکی ترقی کے خلاف منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،عوام نے ان کی منفی سیاست کو پہلے بھی دفن کیا اب بھی ان عناصر کومایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری شہباز ایم پی اے،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک مداری پہلے ہی سڑکوں پر ملک ترقی کے خلاف برسر پیکار تھااب ایک اور زرداری عوام کی خوشحالی و اور ترقی کے منصوبوںکے خلاف نیازی کا ساتھ دینے کے لئے میدان میں آگیا ہے، وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ترقی و خوشحالی اور پر امن پاکستان کی چار سال قبل بنیاد رکھ دی تھی جس کے ثمرات شروع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ئکے انتخابات کا میدان سج چکا ہے، اور برساتی مینڈک میدان میں آگئے ہیں لیکن ان کے پاس عوام کو دکھانے کے لئے منفی سیاست اور انتشار کے ایجنڈے کے علاوہ کچھ نہیں۔الیکشن میں عوام ان کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 10ارب کی ن لیگ کی طرف سے آفر ایک مذاق کے سوا کچھ نہیںان کے پاس کون پیشکش لیکر آیا بتائیں ورنہ انہیں عدالتوں میں گھسیٹیں گے۔