گلوبل ورلڈ میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ‘تنویر اسلم اعوان

بدھ 26 اپریل 2017 17:12

گلوبل ورلڈ میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ چین جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوغیر معمولی رفتار سے منصوبے مکمل کرنے کی بناء پر’’پنجاب سپیڈ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مثالی اقدامات کئے ہیں اور پنجاب اسی لئے : ڈیجیٹل پنجاب: بنتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ گلوبل ورلڈ میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا اور فیصل آباد میں ای خدمت سینٹرز کے قیام کے بعد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ای خدمت سینٹرز کھولے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہروں میں ہاٹ سپاٹ کے ذریعے مفت وائی فائی کی سہولت سے عوام الناس با لخصوص طلباء مستفید ہوں گے اور پاکستانی معیشت میں بھی اس کے مثبت اثرات ہوں گے۔آج کے دور میں بہترکمیونیکیشن ہر ادارے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے پنجاب حکومت مفت وائی فائی کی سہولت سے ہر ادارے کو اس قابل بنارہی ہے کہ وہ اپنی خدمات بہترین طریقے سے عوام کو مہیا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :