سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں سے چائنہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

بدھ 26 اپریل 2017 17:10

سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں سے چائنہ کے پارلیمانی وفد کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں سے چائنہ کے پارلیمانی وفد نے پنگ یو کی قیادت میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت ‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔سپیکر نے کہا کہ ہمیں چائنہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے ۔ سی پیک چائنہ کی طرف سے پاکستان کے لیے بہترین تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے ہماری معشیت مضبوط ہو گی اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

رانا محمداقبال خاں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دن دگنی اور رات چوگنی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ وفد نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی دیکھا۔ پنگ یو کی مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کی بہتری کے لیے کوشاں رہا ہے اور ہم پاکستانی عوام کے چائنہ کے لیے محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پرسینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔