Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کیخلاف عوامی رابطہ مہم کی منظوری دیدی

بدھ 26 اپریل 2017 17:10

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کیخلاف عوامی رابطہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کیخلاف عوامی رابطہ مہم کی منظوری دیدی ۔پی ٹی آئی کل (جمعہ )کواسلام آباد میں جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر ے گی ۔

(جاری ہے)

عمران خان 30 اپریل کو کراچی میں بڑی ریلی کی قیادت کریں گے، کراچی کے بعد کپتان کا پڑا ئونوشہرہ میں ہوگا ۔ 12 مئی کو ایبٹ آباد میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ایبٹ آباد کے بعد عوامی رابطہ مہم کے تحت اٹک میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔اس سلسلے کا اگلا تاریخی پڑا ئوکوئٹہ میں ہوگا اور کپتان خطاب کریں گے، متعلقہ صوبوں اور اضلاع کو ضروری ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات