سیکرٹری خارجہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات ،کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ پھر مسترد

دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں،تہمینہ جنجوعہ کا واضح جواب

بدھ 26 اپریل 2017 17:08

سیکرٹری خارجہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات ،کلبھوشن یادیو تک قونصلر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے ملاقات کی جس میں کلبھوشن یادیوتک بھارتی قونصلر رسائی کے مطالبے کو ایک بار پھر مسترد کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونسلر رسائی کا مطالبہ کیا ہے جسے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مسترد کرتے ہوئے اپنا موقف بھاتی ہائی کمشنر پر واضح کردیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں اور معاہدے کی رو سے قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیس کی نوعیت پر منحصر ہے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے لیے کام کررہا تھا جیسے پاکستان میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور کلبھوشن یادیو نے جاسوس دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے قانونی معاونت کی درخواست کا مثبت جواب دیا اور کلبھوشن یادیو نیٹ ورک کے بھارت میں موجودگی تک رسائی بھی نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ ملاقات بھارتی ہائی کمشنر کی درخواست پر کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :