اپریل کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آسامی خالی ہو جائے گی،رپورٹ

بدھ 26 اپریل 2017 17:07

اپریل کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آسامی خالی ہو جائے گی،رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان(اے جی پی) کی آسامی28اپریل کو خالی ہوجائے گی کیونکہ اس تاریخ کو اے جی پی حق نواز ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں11اپریل کو صدر مملکت نے قائم مقام اے جی پی مقرر کیا تھا جب قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اے جی پی آسامی کی وجہ سے آئینی خلاء کی نشاندہی کی تھی۔

اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ حق نواز کا اے جی پی نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل168 کی دفعہ6 کے عین مطابق تھا جو اے جی پی آفس میں سینئر ترین افسر کی تعیناتی کا تقاضہ کرتا ہے جب اعلیٰ ترین آفیسر غیر حاضر ہو یا فرائض انجام نہ دے سکتا ہو۔دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر نے حق نواز کی بطور قائم مقام اے جی پی کی تعیناتی کی غرض سے وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی اور ریگولر اے جی پی کی تعیناتی پر توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایک مبہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ حق نواز ریگولر اے جی پی کی تعیناتی تک قائم مقام اے جی پی کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔حکومت کو28اپریل کو ریگولر اے جی پی مقرر کرنا ہوگا کیونکہ حق نواز جانتے ہیں کہ وہ29اپریل کو ریٹائرمنٹ کے بعد دفتر کام پر نہیں آسکتے۔اس صورتحال کے تناظر میں پی اے سی چیئرمین11اپریل سے کوئی بھی میٹنگ منعقد نہیں کرسکے ہیں ۔معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حق نواز کی ریٹائرمنٹ پر نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت ہوگی تاکہ دوسرا قائم مقام اے جی پی تعینات کیا جاسکے جو آڈٹ اور اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ22کے آفیسر عمران اقبال ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :