Live Updates

عمران خان کولاعلاج سیاسی مریض، زرداری سزا یافتہ لُٹیرا ہے ،پرویز رشید

بدھ 26 اپریل 2017 17:07

عمران خان کولاعلاج سیاسی مریض، زرداری سزا یافتہ لُٹیرا ہے ،پرویز رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے عمران خان کو لاعلاج سیاسی مریض اور آصف زرداری کو سزا یافتہ لُٹیرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کا واویلا عوامی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز عمران خان اور آصف علی زرداری کے حکومت کے خلاف بیانات پر رد عمل کے طور پر کیا ۔

پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی پر آئندہ انتخابات کا خوف سوار ہے اور یہی وجہ ہے کہ منتخب حکومت کے خلاف کرپشن سمیت سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں ، لیکن الزامات لگانے والے خود بہتی گنگا میں ننگے ہیں ۔ آصف علی زرداری کرپشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ان کی باتیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہیں ۔

(جاری ہے)

سوئس عدالتوں کے فیصلے زرداری کی کرپشن کا ثبوت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب عمران خان ہیں جو حکومت کے خلاف بولنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، پانامہ پر عدالت میں حکومت کے خلاف کوئی بھی ثبوت ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد اب واویلا مچا رہے ہیں کہ مجھے چُپ رہنے کیلئے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی ، حالانکہ کوئی احمق ہی ہوگا جو عمران خان کو رقم کی پیشکش کرے گا ، میں تو عمران خان کو ایسا سیاسی مریض سمجھتا ہوں جس کا کوئی علاج ممکن نہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات