شیخ رشید کے سگار پینے پر پابندی عائد کی جا ئے ، چوہدری تنویر

بدھ 26 اپریل 2017 17:02

شیخ رشید کے سگار پینے پر پابندی عائد کی جا ئے ، چوہدری تنویر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے سینیٹر چوہدری تنویر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شیخ رشید کے سگار پینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شیخ رشید کی صحت کی فکر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ، جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سگار سُلگا دیا تو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے چیئرمین کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے سگار پر پابندی عائد کر کے انکی صحت کو بچایا جائے کیونکہ ہمیں شیخ رشید کی صحت بڑی عزیز ہے۔

جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ آپ سب لوگ میرے سگار کے پیچھے کیوں پڑے ہیں ، یہاں ملک بھر میں جعلی ادویات اور ٹیکوں سے عوام کو کچھ نہیں ہوتا سگار ان تمام چیزوں سے زیادہ تو خطرناک نہیں ۔ واضع رہے کہ چیئرمین کمیٹی نے شیخ رشید کو سگار پینے کی اجازت دے رکھی ہے

متعلقہ عنوان :