وہاڑی،نادراآفس شناختی کارڈاور ب فارم کے اجراکیلئے آنے والے شہریوں،طلباوطالبات کیلئے عذاب بن گیا

بدھ 26 اپریل 2017 16:57

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء)نادراآفس وہاڑی شناختی کارڈاور ب فارم کے اجراکیلئے آنے والے شہریوں،طلباوطالبات کیلئے عذاب بن گیا سیاسی کارکنوں اورٹائوٹ مافیا کے ذریعے نادراآفس انچارچ سمیت پوراعملہ من پسندافرادکونوازنے لگا لیکن عام شہریوںکاکوئی پرسان حال نہیںہوتاعام لوگوںکے ساتھ سیکورٹی گارڈاورعملہ کارویہ انتہائی جارحانہ ہوتاہے نہ بڑے بزرگوںکالحاظ کیاجاتاہے اور نہ ہی خواتین کااحترام کیاجاتاہے خصوصاًغیرتعلیم یافتہ افرادکوتوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے بنے ہوئے شناختی کارڈکے حصول کیلئے آنے والی ناخواندہ خواتین کے ساتھ کائونٹرکلرک کارویہ توہین آمیزہوتاہے اورشناختی کارڈ دیتے وقت چہرے سے نقاب اتارکرشناختی کارڈوصول کرنے پرمجبورکرتاہے ایکسپائرشدہ یاگمشدہ شناختی کارڈبنوانے والوںکو زبردستی سمارٹ کارڈبنانے پر مجبوکرنے کی شکایات عام ہیں اس طرح زیادہ سے زیادہ ریونیواکٹھاکرنے کے چکرمیںنہ کسی کی غربت کااحساس کیاجاتاہے اورنہ ہی صحیح صورتحال سے آگاہ کرنے کی تکلیف گوارہ کی جاتی ہے نادراانچارچ نے نادراآفس کوذاتی کوٹھی اوربنگلہ بنارکھاہے کسی شخص نے انچارج سے ملناہویامعلومات حاصل کرنی ہوںتوپہلے سیکورٹی گارڈاندرجاکراطلاع دیتاہے اگرصاحب کاموڈہوتوملنے کی اجازت مل جاتی ورنہ صاحب مصروف ہیںبعدمیں آناکا نادرشاہی حکم سناکرچلتاکردیاجاتاہے نادراآفس کے اندربھی عملہ کارویہ نامناسب ہوتااگرکسی کوبات سمجھ نہ آئے اوردوبارہ پوچھ لے توعملہ کے لوگ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اورکہتے ہیںہم نے اورکام بھی کرناہے سمجھانے کے بجائے بے عزتی کرکے آفس نکال دینابڑی بات نہیںسمجھی جاتی اوروہی شخص جب فارم جمع کرانے کیلئے آتاہے توباباراعتراض لگاکرچکرپہ چکرلگوانامعمول بن چکاہے حکمران جماعت کے ایک سیاسی ورکرکہناہے کہ نادراآفس کاعملہ جان بوجھ کرعوام کوپریشان کرتاہے تاکہ عوام کے دل میںحکومت کے خلاف نفرت پیداہواس کے علاوہ وہاڑی کے شہریوںاوردیہاتوںسے آئے ہوئے لوگوںعلی اصغر،ولی محمد،محمدمروان،زاہد چوہدری ،محمدمہتاب،شیخ مجیب الرحمان ،رائوعبدالرحمان، رائومحمدیاسین، مہر محمداسماعیل،انجینئرمہرجہانگیر،شہزادخاں، راناخالدجاوید،رانا نذیراحمد ، چوہدری نیامت علی،چوہدری غلام رسول، شہزادمترو، غلام مرتضی، طاہرمحبوب ودیگرنے نادرآفس کے باہرصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نادراا ملازمین کی تنخواہیں عوام کے ٹیکسوں اورشناختی کارڈزکیلئے جمع کرائی گئی رقوم سے اداکی جاتی ہیںاورذلیل وخواربھی عوام کوکیاجاتاہے وہاڑی کی عوام کی بدقسمتی کہاجائے یا اللہ کا عذاب کہاجائے کیونکہ اب تک جتنے بھی انچارچ وہاڑی میںتعینات ہوتے رہے ہیںیاجوموجودہے سب نے عوام کیلئے مشکلات ہی کھڑی کی ہیںعوام کوپریشان کرناجان بوجھ کراعتراضات لگاکردفترکے چکرلگواناان کاپسندیدہ مشغلہ معلوم ہوتاہے انہوں وہاڑی کے منتخب عوامی نمائندوں،وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہاڑی کی عوام پررحم کریںاورکوئی عوام دوست انچارج اورعملہ نادراآفس وہاڑی میںتعینات کیاجائے تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔