حکومت قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیگی،صوبائی وزیر کوآپریٹو

بدھ 26 اپریل 2017 16:50

حکومت قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل میں کمی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی شمولیت سے قومی وحدت مضبوط ہورہی ہے، قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں سود مند سرمایہ کاری ہے اس لئے حکومت قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل میں کمی نہیں آنے دے گی ۔

(جاری ہے)

مختلف سکولوں کے طلباء سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16اضلاع میں میٹرک تک کی طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپیہ کردیا گیاہے،سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو وظیفہ کی فراہمی کے اس پروگرام پر ہر سال 4ارب روپے سے زائد خرچ ہورہے ہیں،2018 تک بچوں کے سکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور حکومت کے تعلیمی پروگراموں کے باعث اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا-انہوں نے کہا کہ40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد سکولو ںمیں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیںجبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اوراربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں 36ہزار اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں ،6ہزار سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیںجبکہ طلبا وطالبات کو شفاف عمل کے ذریعے لاکھوں لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیںاور رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ذریعے بھی انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت صوبے کے 22لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ہر سال سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے -

متعلقہ عنوان :